ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پونچھ میں ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی

پونچھ میں ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی

Thu, 28 Sep 2017 01:56:07    S.O. News Service

جموں27ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) جموں وکشمیرکے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی فوج کی سرحدی دیہات اور بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں پرگولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ’پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں بدھ کی صبح نوبج کر 20 منٹ پر پاکستانی فوج کی جانب سے سرحدی دیہات اور فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 55 سالہ شمیم بیگم زوجہ محمد مجید ساکنہ ٹاکھ ڈاراتی زخمی ہوگئی‘۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے راجوری اورپونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔


Share: